مڈغاسکر میں دنیا کا سب سے چھوٹا رینگنے والا جانور دریافت

مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں دنیا کا سب سے چھوٹا رینگنے والا جانور دریافت ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی اور مڈغاسکر کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ انتہائی چھوٹی جسامت کا یہ گرگٹ دنیا کا سب سے چھوٹا ‘ریپٹائل'( رینگنے والا جاندار) ہے جو کہ انہیں شمالی جنگل میں ملا ہے۔ ماہرین نے اس کا نام ‘چھوٹا گرگٹ’ (nano-chameleon) رکھا ہے جس کی لمبائی ایک انچ سے بھی کم یعنی صرف 13 اعشاریہ 5 ملی میٹر ہے۔
خیال رہے کہ ایک انچ کے اندر 25 اعشاریہ 5 ملی میٹر ہوتے ہیں اور یہ گرگٹ اس سے بھی چھوٹا ہے اور باآسانی کسی مکھی کی طرح انگلی کے اوپر سما سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چھوٹے گرگٹ کی یہ نسل مڈغاسکر کے شمالی جنگلوں میں پائی جاتی ہے ۔ ماہرین نے اس دلچسپ اور نازک مخلوق کے ناپید ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی بتائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
%d bloggers like this: