مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھے ختم کرنا ہے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھے ختم کرنا ہے لہٰذا خطرہ موجود ہے۔

عمران خان نے فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ مجھے ختم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور بدقسمتی سے مجھے لگتا ہے کہ وہ دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں، وہ مجھے ختم کرنا چاہتے تھے کیونکہ میری پارٹی پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے اور مجھے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھےختم کرنا ہے لہٰذا خطرہ موجود ہے جب کہ اس سازش کا تو میں نے حملے سے 6 ہفتے قبل ہی ایک جلسے میں بتا دیا تھا، میں نے بتا دیا تھا کہ ایک مذہبی جنونی کے ہاتھوں قتل کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، آزادانہ تحقیقات ہوں گی تو ثابت ہو جائے گا کہ اس تمام کی منصوبہ بندی کی گئی۔

عمران خا کا کہنا تھا کہ ہم پر دو حملہ آوروں نے حملہ کیا، چیف جسٹس سےبھی درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں کیونکہ آزادانہ تحقیقات میں ثابت ہو جائے گا کہ اس کا فائدہ موجودہ حکومت کو ہوتا۔

Related Articles

Back to top button