سندھ: اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کےلیے صوبے میں اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ سے جاری بیان کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی سربراہی میں منتقل ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ایک دوسرے سے منتقل ہونے والی بیماریوں پر کنٹرول ان کی تشخیص کی بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکریننگ سے ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتے ہیں، جس سے بیماریوں کو سمجھنے اور اعلاج میں مدد مل سکے گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹی بی کے اعلاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی کھلے عام فروخت کو کنٹرول کیا جائے گا۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج اور ادویات کی فراہمی مفت کر رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی اور ایڈز کی اسکریننگ کی جائے گی۔ وبائی امراض کے حوالے سے آگاہی مہم اور ایچ آئی وی متاثرہ افراد کی رہنمائی کےلیے اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
%d bloggers like this: