عمران دوبارہ اسلام آباد آئے تو پھر بے عزت ہو کر جائیں گے

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اپنے لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد بےعزت ہو کر اسلام آباد سے واپس جانے والے خان نے دوبارہ وفاقی دار الحکومت کا رخ کیا تو انہیں ایک بار پھر شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔

ریحام خان نے کہا کہ جس طرح یوٹرن لے کر عمران خان اچانک لانگ مارچ کی صبح دھرنا دینے کی بجائے واپس دوڑے وہ فیس سیونگ نہیں بلکہ بہت بڑی شرمندگی تھی، وہ بہت بے عزت ہو کر اسلام آباد سے واپس گئے کیونکہ نہ تو ان کے لانگ مارچ میں لوگ انکے ساتھ شامل ہوئے اور نہ ہی دھرنا دینے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود تھی۔ ریحام نے کہا کہ 25 مئی کو اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کے دعویدار کپتان کے ساتھ 2000 ہزار لوگ بھی موجود نہیں تھے لہذا اب اگر وی دوبارہ اسلام آباد آتے ہیں تو ان کو بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ عمران کو کتنا بھاری پڑے گا؟

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بڑے سخت فیصلے، بڑی ذمہ داری سے کئے ہیں۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت بہت اچھا ہے۔ حکومت کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جو برائے نام انقلابی اور جہادی ہیں، وہ پشاور میں اپنی کور میں چھپے یٹھے ہیں کیونکہ وہ اپنی ممکنہ گرفتاریوں سے خوفزدہ ہیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ پشاور کے عوام نے بالاخر نو برس بعد عمران کو اہنے درمیان دیکھ لیا ورنہ تو وہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ہی گھومتے رہتے۔ ریحام نے کہا کہ عمران نے پچھلے نو برسوں میں خیبر پختونخوا میں طویل ترین قیام کیا ہے لہذا شاید اب اگلے نو برس میں پختونخواہ میں کوئی مثبت تبدیلی نظر آ جائے۔ ریحام نے کہا کہ چھ روز پہلے ہم نے دیکھا کہ خان صاحب اپنا آزادی مارچ لے کر اسلام آباد آ رہے تھے، وہ جہاد جو وہ اپنے چار سالہ اقتدار میں شروع نہ کر سکے، 25 مئی کو شروع ہونیوالا تھا، لیکن رات کا انقلاب خاموشی سے آیا اور خاموشی سے رخصت ہوگیا کیونکہ جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں سایہ میسر تھا وہ اب موجود نہیں رہا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جس راستے پر عوام کو چلانا چاہتے ہیں، وہ نفرت اور تقسیم کی پالیسی کا راستہ ہے، اس لئے ان عوام ان سے توقعات مت رکھیں، انہوں نے جو جلائو گھیرائو کیا ہے، یہ لوگوں میں نفرت پھیلانے کی سازش ہے جس کا فائدہ پاکستان کو نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت ہر طرح کی منت سماجت کر رہے ہیں اور خاص نمبر مسلسل نمبر ڈائل کر رہے ہیں لیکن آگے سے مطلوبہ نمبرز بدل چکے ہیں، اس لئے ان کی دال اب دوبارہ سے نہیں گلنے والی جونکہ ان کو کندھوں پر بٹھا کر اقتدار میں لانے والے ان کے اصلی چہرے سے واقف ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button