نیب کا سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں 12 انکوائریز کی منظوری دیدی۔
جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے سابق سٹی ناظم کوئٹہ مقبول لہڑی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظور ی دے دی نیب نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف محکموں کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کےلیے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ اور فرد سے نہیں نیب کاتعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button