پاکستان کا نیپال کو فتح کیلئے 343رنز کا ہدف

ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیپال کو فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دے دیا، قومی کپتان بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 71 گیندوں پر 109 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 20 گیندوں پر 14 سکور کیے، امام الحق نے 5 رنز بنائے، محمد رضوان 50 گیندوں پر 44 سکور کر سکے، آغا اسلام نے 14 گیندوں پر 5 سکور کیے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کرن اور سندیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کی بورڈ پر مشتمل پفر جیکٹ برائے فروخت، قیمت 625 ڈالر مقرر

Related Articles

Back to top button