پی ایس ایل 2021 کو گزشتہ سیزن کی طرح مکمل کیا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نے کورونا کے باعث ایونٹ کو ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ہم گزشتہ سیزن کی طرح رواں سیزن بھی مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں پڑنے والے اثرات سے ہمیں اور خاص کر فرنچائز کو تشویش ہوئی اور اسی لیے ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ جیسے ہی موقع ملے گا تو دوبارہ ایونٹ منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم حالات کو قابو کرنے اور مزید مشکلات سے بچنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پی ایس ایل 6 کا باقاعدہ اختتام ہو جیسا ہم نے پی ایس ایل 5 کا کیا تھا اور بقیہ میچز ہوجائیں گے اور بعد میں نئی تاریخوں کے لیے موقع تلاش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ پی ایس ایل 2021 کو ملتوی کردیا گیا ہے لیکن بحیثیت قوم ہم پرعزم ہیں کہ ایونٹ کو مکمل کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
%d bloggers like this: