بچوں کا نہیں سوچا، حنا اور میں ابھی خود بچے ہیں

اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتے۔
اداکار آغا علی اور حنا الطاف گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے آغا علی سے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا۔ پہلے تو آغا علی نے میزبان کے سوال پر سوال کیا کہ کس کے بچے؟ بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ جب بچے ابھی آئے ہی نہیں تو ان سے متعلق کیا سوچنا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بچوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں سوچا ہوا کیوں کہ حنا اور میں ابھی خود بچے ہیں۔ آغا علی کا کہنا تھا کہ پلاننگ کے برعکس جو اللہ کی مرضی ہو، بچوں کے حوالے سے کسی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتا، بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی کچھ نہیں سوچتا، چاہتا ہوں وہ جو بھی بنیں لیکن اچھا انسان ضرور بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو چاہیے ہم سب سے پہلے بچوں کو اچھا انسان بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
%d bloggers like this: