ایسا علاقہ جہاں گھروں کے باہر گاڑیوں سے زیادہ ہوائی جہاز پارک ہیں

امریکہ میں ایک مقام ایسا ہے جہاں عام افراد بستے ہیں۔ ان کے گھر کے باہر پارکنگ علاقے ہوائی جہازوں سے بھرے ہیں اور یہاں بعض گھروں میں ایک سے زائد چھوٹے طیارے دیکھے جاسکتے ہیں۔
سیکریمنٹو، کیلی فورنیا کا یہ علاقہ’کیمرون ایئرپارک اسٹیٹ‘ دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہاں پائلٹ، شوقیہ ہواباز اور دیگر افراد بسے ہیں۔ یہاں تقریباً ہر گھر کے پاس کوئی چھوٹا طیارہ ضرور ملے گا۔ یہاں 124 گھر ہیں جن میں سے 104 کے پاس اپنے ذاتی چھوٹے پروپیلر جہاز موجود ہیں۔
یہاں کی سڑکیں غیر معمولی طور پر چوڑی ہیں جہاں ہوائی جہاز اور کاریں ایک ساتھ سہولت سے گزرسکتے ہیں۔ بعض جگہ پر روڈ ایئرپورٹ رن وے سے بھی وسیع ہیں۔ یہاں پر لگے بورڈ پر اتنے نیچے لگائے گئے ہیں کہ طیاروں کے بازو ان سے ٹکرا نہ جائیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کے رہائشی اپنے دفتر بھی ہوائی جہاز سے جاتے ہیں۔ اس علاقے کے پاس ہی کیمرون ایئرپورٹ ہے اور یہاں کے روڈ اس ایئرپورٹ تک پہنچتے ہیں اور یوں روزانہ درجنوں ہوائی جہاز اڑتے اور زمین پر اترتے رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں گھر خریدنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور بعض مکانات کی قیمت 15 سے 20 لاکھ ڈالر تک جاپہنچی ہے۔ اگرکوئی گھر خالی ہوجائے تو اسی روز ہی فروخت ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر دوسری عالمی جنگ کے پائلٹوں نے قائم کئے اور اس کے بعد ان کی اولاد نے بھی اس شوقیہ ہوابازی کو جاری رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close