شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی۔
قائد حزب اختلاف کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کوٹ لکھپت جیل میں لگائی گئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگائی گئی، شہباز شریف کی عمر 69 سال سے زائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بھی جیل میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کو جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں ویکسین لگائی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے احتساب عدالت میں کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close