وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج

سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف درج کرلیا گیا۔کوئٹہ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا، وہ عمران خان کیخلاف سنگین غداری کیس میں مدعی تھے۔کوئٹہ کے تھانہ شہید جمیل کاکڑ میں مقتول عبدالرزاق شر کے بیٹے کی مدعیت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نیب راولپنڈی کو خط

Related Articles

Back to top button