اگلا لانگ مارچ،ممکنہ پکڑدھکڑکیخلاف پی ٹی آئی نے پٹیشن دائرکردی

تحریک انصاف نے اپنے اگلے لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے اور کارکنان کی ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے، اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی پولیس اسلام آباد اور تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز کو فریق بناتے ہوئےاستدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تشدد، کارکنان کی گرفتاریوں سے روکنے کا حکم دیا جائے، سکیورٹی حکام کو رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مارنے سے روکا جائے، پرامن مارچ کا راستہ روکنے کیلئے راستیں اور سڑکوں کو بند نہ کیاجائے، اور احتجاج کیلئے آنے والوں کیخلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن یا کارروائی نہ جائے۔

عمران کی چھٹی پر جمائمہ کے بھائی کو افسوس، جمائمہ خاموش

اسد عمر کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے آئین کے آرٹیکل 4، 5، 8 ، 9، 10، 14،15،16،17،19 بنیادی حقوق کی گارنٹی دیتے ہیں، ان آرٹیکلز میں دئیے حقوق کو حکومت ختم نہیں کر سکتی، پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، پر امن شہریوں کو گرفتار کرنا آرٹیکل 9 اور 10 کی خلاف ورزی ہے، جمہوری مطالبات کو حاصل کرنے کیلئے شہری احتجاج کا حق رکھتے ہیں، سپریم کورٹ عوامی حقوق کے محافظ کے طور پر کردار ادا کرے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے، پرامن احتجاج پر تشدد کےخلاف سپریم کورٹ سے ہدایت لی جائیں گی، حکومت کی جانب سے 25 مئی کو ہمارے نہتے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی، پٹیشن تیار کر کے بنیادی سوالات اٹھائے گئے ہیں، ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا اور سپریم کورٹ کا احکامات پر عمل نہیں ہوا، پاکستان کےعوام اپنے آئینی حق ووٹ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت کہتی تھی عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنےدیں گے، کراچی میں مزار قائد کے احاطے سے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، خواتین کو حراست میں لینے کی کوشش کی گئی، یاسمین راشد پر تشدد اورعلامہ اقبال کی بہو کو بھی حراساں کیا گیا، آنسو گیس کے ہزاروں شیل چلا کر مارچ روکنے کی کوشش کی گئی، حکومت کے بدترین تشدد کے باوجود لوگ اسلام آباد پہنچے، دنیا نے دیکھا کہ کپتان اسلام آباد پہنچا۔

Related Articles

Back to top button