مریم نواز کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں زہر دینے کا دعویٰ

پی ایم ایل ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوران قید جیل میں زہر دیئے جانے کا دعویٰ کر دیا۔

ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے، جب ان کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھی، کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔

اس سے پہلے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا بیان آ چکا ہے، اُمید ہے اب ادارہ اس پر نوٹس لے گا۔

پاکستان بار کونسل کا جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس

Related Articles

Back to top button