سپرماریو برادرز کا 35 سال پرانا نایاب گیم دس کروڑ روپے میں نیلام

شاید اسے ڈیجیٹل ویڈیو گیم کی تاریخ میں سب سے مہنگا فروخت ہونے والا گیم کہا جاسکتا ہے۔ سپرماریو برادرز کی 35 سالہ پرانی گیم کارٹریج اب چھ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً دس کروڑ بنتے ہیں۔
ڈیلاس میں واقع نیلامی کی کمپنی نے کہا ہے کہ سپرماریو برادرز کی گیم کارٹریج (کیسٹ) 1986 میں کرسمس پر تحقے کےلیے خریدی گئی تھی اور یہ دفتر کے دراز میں رکھی تھی۔ اس گیم کی مہر بھی نہیں کھولی گئی اور یوں اسے استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس طرح کسی نیلامی میں پیش کیا جانے والا یہ گیم سب سے بہترین حالت میں ملا ہے۔ اس گیم کا پہلا ورژن 1986 میں نائنٹینڈو نے ریلیز کیا تھا لیکن 1987 میں اس کی پیکنگ تبدیل کردی تھی اور یہی وجہ ہے کہ 1986 کی پیکنگ والے صرف چند گیم ہی موجود ہیں جو اب نایاب ترین شمار ہوتےہیں۔ ہیریٹیج آکشنز سے وابستہ ماہر ویلری مِک لیکی کے مطابق اس گیم کی کاپیاں بہت کم بنائی گئیں اور اب خال خال ہی ملتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سپرماریو برادرز کی یہ نایاب گیم کارٹریج ہوش ربا داموں پر فروخت ہوئی ہے۔ اسے قبل گزشتہ نومبر سپر ماریو برادرز تھری کا گیم کارٹریج ایک لاکھ چھپن ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close