رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کا نام کیا رکھا گیا ہے؟

بھارتی فلمی دنیا کی مقبول جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی کا نام فائنل ہو گیا یے۔ بالی ووڈ جوڑی نے بتایا کہ انکی بیٹی کا نام اس کی دادی اداکارہ نیتو سنگھ نے ’’راہا‘‘ رکھا ہے۔

عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی ساس کی جانب سے رکھا گیا بیٹی کا نام ’راہا‘ بلا اعتراض قبول کر۔لیا ہے، عالیہ بھٹ اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ راہا جیسا خوبصورت نام اسکی سمجھ۔دار اور خوبصورت دادی نے منتخب کیا ہے، اسکے معنی بھی خوبصورت کے ہیں۔

عالیہ کہتی ہیں کہ ’’راہا‘‘ کا اصل مطلب ہے خدا کا راستہ، سنسکرت میں اسے قبیلہ کہا جاتا ہے، بنگالی میں اسے آرام کہتے ہیں یعنی اطمینان اور راحت، جبکہ عربی میں راہا کے مطلب امن، آزادی اور نعمت کے ہیں۔عالیہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں حال ہی میں پیدا ہونے والی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: راہا آپ کا شکریہ، ہمارے خاندان میں ایک خوبصورت زندگی لانے کا، ایسے لگتا ہے جیسے ہماری زندگیاں ابھی شروع ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں رواں سال 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، عالیہ اور رنبیر نے رواں سال اپریل میں شادی کی تھی۔ دونوں میاں بیوی آخری بار اکٹھے یندی فلم ’براہمسترا‘ میں نظر آئے تھے، 2023 میں عالیہ بھٹ کی دو فلمیں ’جی لے ذرا‘ اور ’راؤ اور رانی کی پریم کہانی‘ ریلیز کی جائیں گی۔ عالیہ بھٹ فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ میں گال گیڈٹ کے ساتھ اپنا ہالی وڈ میں بھی ڈیبیو کریں گی، دوسری جانب ان کے شوہر رنبیر کپور اگلے برس فلم ’اینیمل‘ اور ممکنہ طور پر ’براہمسترا پارٹ 2‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

خیال رہے کہ دونوں بالی ووڈ سٹار 14 اپریل 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، بالی وڈ کے معروف ستاروں کی شرکت کے ساتھ ہی تقریبا پورا کپور خاندان ہی اس شادی میں شامل ہوا۔اس سے عین قبل عالیہ نے اپنے انسٹا گرام پر شادی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ’’آج، ہم اپنے گھر والوں اور دوستوں کے حصار میں ہیں، گھر کے اندر ہی اپنی، پسندیدہ جگہ، بالکونی میں، جہاں ہم نے اپنے تعلقات کے آخری پانچ برس گزارے، ہماری شادی ہو گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button