علیزے شاہ ایک بارپھرنا مناسب لباس پرشدید تنقید کی زد میں

اداکارہ علیزے شاہ ایک بارپھرمداحوں کی جانب سے نا مناسب لباس پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ اور’’تانا بانا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ علیزے شاہ پچھلے کچھ عرصے سے تنقید کی زد میں ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں گلوکاری کے میدان میں بھی انٹری دی تھی جس پرمداحوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔اداکارہ کومداحوں کی جانب سے اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے ریلیز ہونے والے اپنے پہلے گانے میں نامناسب لباس پہنا تھا جس پرمداحوں نے تنقید کی تھی۔
اداکارہ ایک موبائل کی لاؤنچنگ تقریب کا حصہ تھیں جہاں انہوں نے پھرسے نامناسب لباس پہنا جس پرمداحوں کی جانب سے ملاجلا رد عمل سامنے آیا۔ اب اداکارہ ایک بارپھرتنقید کی زد میں ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ پہلے مداح علیزے شاہ کو پسند کرتے تھے پر اب ایسا نہیں۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے علیزے شاہ نے اپنی معصومیت کھودی۔ ایک اور مداح نے کہا کہ علیزے شاہ اپنی عزت کروانا خود ہی ختم کیا۔

Related Articles

Back to top button