6 ایم این ایز کی عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر 6 ایم این ایز کی درخواست خارج کر دی ہے۔

ای سی پی میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے 6 ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس پہلے ہی الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے اس لیے 6 ایم این ایزکی جانب سے توشہ خانہ کیس پر درخواست بے اثر ہو چکی ہے۔عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پرسماعت 29 اگست کو مقرر ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کے دلائل پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے دائر 6 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست کو خارج کردیا۔

Related Articles

Back to top button