امریکہ میں  63 سالہ شخص کی آنت سے زندہ مکھی برآمد

امریکا میں ڈاکٹروں کو معمول کی کالونواسکوپی کے دوران ان کی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب  مریض کی بڑی آنت میں سالوں سے موجود زندہ مکھی برآمد ہوئی، ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد اس مکھی کو نکال لیا۔امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی نے حال ہی میں امریکی ریاست میسوری میں پیش آئے ایک 63 سالہ شخص کا عجیب کیس شائع کیا جس کی آنتوں میں ایک مکھی رہ رہی تھی۔اس عمر رسیدہ شخص کو بڑی آنت کے کینسر کی معمول کی اسکریننگ کے لیے دکھایا گیا تھا اور میسوری کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے کالونواسکوپی تجویز کی تھی-

ڈاکٹروں نے کالونو اسکوپی کے دوران مریض کے ٹراورس کولون (بڑی آنت کے اوپری حصے) میں مکھی کو پایا، جو حیران کن طور پر زندہ تھی اور  معدے میں موجود گیسٹرک ایسڈ سے کسی طرح بچ گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button