موٹرسائیکلیں مزید مہنگی ہوگئیں

 پاک سوزوکی نے2021ءمیں دوسری بار اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاک سوزوکی موٹرکمپنی کی طرف سے جاری ایک آفیشل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں رواں سال میں دوسری بار قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2021ءسے ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوزوکی جی ڈی 110ایس کی قیمت 1لاکھ 81ہزار روپے تھی جو پانچ ہزا ر روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 86ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح جی ایس 150کی قیمت 5ہزار اضافے سے 2لاکھ 2ہزار روپے، جی ایس 150ایس ای کی قیمت 5ہزار اضافے سے 2لاکھ 19ہزار روپے اور جی آر 150کی قیمت 5ہزار روپے اضافے سے 2لاکھ 95ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ پاک سوزوکی ہی نہیں، یاماہا اور ہنڈا اٹلس کی طرف سے بھی رواں سال کے دوران اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھائی جا چکی ہیں

Back to top button