لاہور میں فوج آگئی ، جوانوں نے سڑکوں پر گشت شروع کردیا

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کروانے کےلیے پاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے بنائے گئے ایس اوپیز پرعمل درآمد کےلیے پاک فوج آگئی، گلبرگ کے علاقے میں جوانوں نے گشت شروع کردیا جہاں پاک فوج کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کے خصوصی پیغامات تحریر کیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گشت کے دوران پاک فوج کے جوان شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں گے، اس مقصد کےلیے جوانوں کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کے پیغامات بھی تحریر کیے گئے ہیں، جن میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں، خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے ملک میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، وزیر داخلہ شیخ رشید نے سول انتظامیہ کی معاونت کےلیے فوج کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن کا اعلان کیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا تھا، آج وزارت داخلہ کی جانب سے اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت گلگت، آزادکشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، ایس او پیز پر عمل درآمد کےلیے فوج سڑکوں پر نکلے گی، میں نے فوج سے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کےلیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button