ایمریٹس کی ائیر ہوسٹس کا برج خلیفہ پر خطرناک سٹنٹ

متحدہ عرب امارات کے برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے بعد ایمریٹس ائیر لائن نے انوکھا جشن منایا ، فضائی کمپنی کی ائیر ہوسٹس دنیا کی بلند ترین برج خلیفہ کے انتہائی اوپر پہنچ گئی اور اپنی کمپنی کے پوسٹرز کے ذریعے مسافروں کو ایمریٹس ائیر لائن سے ہی سفر کرنے کی ہدایت کی ۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔

متحدہ عرب امارات نے اپنی آبادی کے ایک بڑے حصے کو ویکسین لگا دی ہے اور مملکت میں کرونا مثبت کیسز میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہی وجہ بنی کہ برطانیہ کی  جانب سے امارات کو ریڈلسٹ ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا۔اہم ایمریٹس اائیر لائن نے اس کامیابی کا جشن منانے کا انوکھا انداز اپنایا اور اپنی فضائی میزبان کودنیا کی سب سے اونچی عمارت کے اوپر پہنچا دیا۔

جہاں فضائی میزبان نے چند کارڈز اپنے ہاتھ میں پکڑ رکھے ہیں، جس میں وہ برطانیہ  کی جانب سے ریڈلسٹ سے نکلنے پر مبارک باد دے رہی ہیں۔ اُن کے کارڈ بورڈز پر لکھا ہوا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے امارات کو ریڈ لسٹ سے نکال دینا ایک بڑی کامیابی ہے، جس پرایمریٹس ئیر لائن ایسا محسوس کر رہی ہے کہ جیسے کے وہ دنیا کے اوپر ہو۔ تمام یہ ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور بحث چھڑ گئی کہ آیا یہ ویڈیو حقیقی ہے یا اِسے کسی سٹوڈیو میں شوٹ کیا گیا۔

تاہم اماراتی میڈیا کے مطابق اب اس ویڈیو کو شوٹ کرنے والی پروڈکشن ٹیم کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ پروڈکشن ٹیم کے مطابق یہ ویڈیو بالکل حقیقی ہے اور اس ویڈیو کو شوٹ کرنے کے لیے فضائی میزبان کو دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کے اوپر لے جایا گیا، جہاں ایک ڈرون کیمرے کے ذریعے اُن کی یہ ویڈیو شوٹ کی گئی ۔فضائی میزبان کو عمارت کے اوپر لے جانے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ امارات کے ریڈلسٹ ممالک کی فہرست سے نکلنے کے بعد ایمریٹس ئیر لائن ایسا محسوس کر رہی ہے کہ جسے وہ دنیا کے اوپر ہو۔

Back to top button