عارف علوی کی ای ووٹنگ مشین کی تیاری پر وزارت کو مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری پر وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کہی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو د ی جانے والی بریفنگ کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے دوران بریفنگ صدر مملکت کو بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین مکمل طور پر مقامی سطح پہ قلیل مدت کے دوران تیار ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین مؤثر و قابل اعتماد ہے اور دوبارہ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین سے انتخابات میں دھاندلی کے سدباب میں مدد ملے گی۔ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات کے نتائج بروقت موصول ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹر کی رازداری بھی متاثر نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے اس موقع پر ووٹنگ مشین کی تیاری میں ذاتی دلچسپی لینے اور حوصلہ افزائی کرنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button