چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث چار دہشتگردوں کو حرست میں لے لیا ہے، اے ٹی سی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، حملے کے مرکزی ملزم کا نام عادل شہباز کے طور پر سامنے آیا جوکہ جلال آباد افغانستان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ دیگر ملوث دہشتگردوں میں شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین شامل ہیں جن کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے کے مرکزی ملزم عادل شہباز نے اپنے کالعدم دہشتگرد جماعت تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا مبینہ اعتراف کیا ہے۔یاد رہے کہ 26 مارچ کو دہشتگردوں کی جانب سے بشام میں چینی انجینئرز کی بس کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے دوران 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button