لاہور :ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر میڈیکل کے طلبہ کے ساتھ نیشنل لائسنسنگ ایگزیمینیشن ٹیسٹ ( این ایل ای ) کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور کلمہ چوک پر احتجاج کیا جس کے باعث کلمہ چوک پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا .

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کلمہ چوک کے ساتھ ساتھ برکت مارکیٹ جانے والی روڈ پر بھی ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں ، مظاہرین نے امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد ڈاکٹر زخمی جبکہ 15 سے زائد مظاہرین کی طبعیت بگڑ گئی ۔ صورتحال خراب ہونے کے باعث مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا مگر ساتھ ہی اعلان کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب بھرکی او پی ڈیز بند کر دیں گے ۔

تحریک انصاف کا تین سالہ دور اقتدار ، سینیٹر شیری رحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ فواد چوہدری بھی آگ بگولہ ہو جائیں
دوسری جانب کلمہ چوک اور برکت مارکیٹ کی سڑکوں پر احتجاج کے باعث ٹریفک بری طرح جام رہی ، منزلوں پر پہنچنے کی جستجو میں خواتین ،بچے اور بزرگ شدید گرمی میں خوار اور کوسنے دیتے دکھائی دیے ۔

Back to top button