مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

 ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلب کردہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیے جانے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button