نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلی سندھ طلب

احتساب عدالت اسلام آباد نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف داٸر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس میں وزیراعلی سندھ کو طلب کر لیا۔

مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی اور احتساب عدالت کے جج اصغر علی ریفرنس کی سماعت کرینگے۔ ملزمان کی جانب سے دستاویزات پر اعتراضات ختم ہوگئے اور تمام دستاویزات کی ترتیب درست کر لی گئی۔

ملزمان پر غیر قانونی ٹھیکوں سمیت منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button