کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں تحریک انصاف نے جنم لیا تھا اور اسی جگہ پی ٹی آئی کی سیاسی موت واقع ہوگئی ہے۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں دور دور تک کوئی مداخلت نہیں تھی، پنجاب کی عوام کی اکثریت نے کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا کیونکہ تحریک انصاف سے عوام کا دل بھر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، لوگ کیوں نہ پھر آج نواز شریف کی حکومت کو یاد کریں’۔

Related Articles

Back to top button