لاہور سے پنڈی کے درمیان تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد راولپنڈی سے لاہور کے درمیان لگائی گئی تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد سرائے عالمگیر اور جہلم کے درمیان ٹریفک بحال ہو گئی تاہم وزیر آباد اور گجرات کے درمیان چناب کا پل بدستور رکاوٹوں کی وجہ سے بندش کا شکار ہے۔

گجرات اور گوجرانوالا اور وزیر آباد میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی ، کامیاب مذاکرات کے باوجود کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین آج پانچویں روز بھی وزیر آباد میں بدستور موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنان کی جانب سے دھرنے کی وجہ سے وزیرآباد ، گوجرانوالا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے معاہدے کے بعد سامان باندھ لیا اور واپس اپنے شہروں کو روانگی کر لی ہے۔

Related Articles

Back to top button