مالی سال 22 میں 5 فیصد تک جی ڈی پی نمو متوقع

اسٹیٹ بینک نے ترقی کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔

مقامی سطح پر فروخت میں اضافے ، صارفین کی مالی اعانت میں مسلسل توسیع اور مشینری اور خام مال کی درآمدات میں نمایاں اضافہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی مہینوں میں اضافہ خاطرخواہ طلب کی وجہ سے ممکن ہوا ۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں مالی سال 2022 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 4 سے 5 فیصد کی حد میں رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ کاری سے جی ڈی پی کے تناسب میں کمی اور پاور سیکٹر کا بڑھتا ہوا مالی بوجھ بھی معاشی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئن سٹائن کی تحریر 2 ارب 28 کروڑ میں نیلام

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مسلسل تبدیلی پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی سے وصولی کو بھی فروغ دے سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button