قومی سلامتی پالیسی کا ویژن حاصل کرنے میں کردار ادا کرینگے

قومی سلامتی پالیسی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج پالیسی میں دیئے گئے ویژن کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف اجزا کے درمیان بین الروابط کو اُجاگر کرتا ہے، یہ روابط مربوط حکومتی کوششوں سے اُبھرتی ہوئی عالمی صورتحال کے لیے ضروری ہیں۔

Related Articles

Back to top button