سعودی عرب:اونٹنیوں کا دلچسپ مقابلہ حسن

ریاض میں اونٹوں کے دلچسپ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول کے دوران سینکڑوں اونٹوں کو لایا گیا۔

کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹیول میں ہر سال کی طرح کرونا کے باوجود لاکھوں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکت کریں گے۔

فیسٹیول کا سب سے دلچسپ حصہ اونٹنیوں کے درمیان ہونے والا مقابلہ حسن ہے، فاتح اونٹنی کے مالک کو 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر انعام دیا جاتا ہے۔

سیکنڈز میں رنگ بدلنے والی کار متعارف

اونٹنی کی خوبصورتی کا معیار لمبے اور لٹکے ہوئے ہونٹ، بڑی ناک اور کوہان کی شکل کو قرار دیا جاتا ہے، تاہم کچھ برسوں سے اونٹوں کے حسن میں مصنوعی طریقوں سے اضافہ کیا جانے لگا ہے۔

رواں برس بھی 40 کے لگ بھگ اونٹنیوں کو خوبصورتی کے لیے بوٹوکس انجیکشن لگانے پر مقابلہ حسن سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button