شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی جیل منتقل

شاہ زیب کے قاتل شاہ رخ جتوئی کے جیل سے باہر عیاش زندگی گزارنے کی اطلاعات کے بعد قتل کے مرکزی مجرم کو دوبارہ جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام ہسپتال کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تھا، قمرالاسلام ہسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔

شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

جبکہ محکمہ صحت سندھ شاہ رخ جتوئی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے حوالے سے لاعلم قرار دیا گیا ہے اور ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی نجی ہسپتال منتقلی کے لیے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

فواد چودھری سمیت چار وزرا کی نااہلی، درخواست سماعت کیلئے منظور

تاہم ذرائع محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو میڈیکل بورڈ کے بغیر ہی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق کسی قیدی کی زندگی خطرے میں ہو تو اسے سرکاری یا نجی ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے لیکن محکمہ صحت کو جیل یا محکمہ داخلہ کی جانب سے شاہ رخ جتوئی کی جیل منتقلی کے حوالے سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 2019 میں شاہ رخ جتوئی سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

Related Articles

Back to top button