بابر اعظم کی خاتون کے ساتھ فرینک تصاویر پر سوالات

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک خاتون کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فرینک تصاویر نے سوشل میڈیا پر سوالات کا طوفان کھڑا کر دیا ہے کیونکہ ان میں اس خاتون کو بابر کے سوٹ کے بٹنوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماضی میں ایک خاتون کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین جہاں تنقیدی تبصرے کر رہے ہیں، وہیں بعض افراد ان پر مزاحیہ کمنٹس بھی کرتے دکھائی دیے۔ بابر اعظم کی ایک خاتون کے ہمراہ دو تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے ان پر حیرانی کا اظہار کیا۔ وائرل تصاویر میں قدرے بڑی عمر کی ایک فربہ خاتون کو قومی کرکٹر کے تھری پیس لباس کے بٹن سیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں جہاں خاتون بابر کا لباس ٹھیک کرتی دکھائی دیں، وہیں دوسری تصویر میں دونوں ایک ساتھ فوٹوگرافی کے لیے کھڑے دکھائی دیے۔ اس تصویر پر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کیے اور جہاں لوگوں نے سچائی جانے بغیر قومی کرکٹر پر تنقید کی، وہیں بعض افراد نے بابر اعظم پر غصہ کرنے کے بجائے انہیں تجویز دی کہ وہ پینٹ شرٹ پہننے کے بجائے ملک کا قومی لباس شلوار قمیض پہنا کریں۔ بعض افراد نے بابر اعظم کے لباس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کافروں والا لباس پہن رکھا ہے، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد تبلیغی جماعت میں بھی جانا ہے۔

کچھ لوگوں نے تصویر پر بابر اعظم کی شادی کی قیاس آرائیاں بھی کیں اور لکھا کہ شاید یہ خاتون وہیں ہیں، جن سے قومی کرکٹر نے رواں برس شادی کی تھی، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیقی بات نہیں کہی جاسکتی۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ شاید یہ وہی خاتون ہے جس نے بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ وہ خاتون ہے جس کے ساتھ شادی کا وعدہ کر کے بابر نے اس کا جنسی استحصال کیا تھا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کامیاب، سیریزبرابر

لیکن کچھ لوگوں نے کمنٹ کیے کہ یہ خاتون ایک ٹیلر ہیں، جنہوں نے بابر اعظم کا لباس تیار کیا۔ کسی نے کمنٹ کیا کہ شاید یہ خاتون کوئی اسٹائلسٹ ہیں جو قومی کرکٹر کو کسی تقریب کے لیے تیار کر رہی ہیں۔ لہکن ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ ’بابر اعظم ہمشیہ تگڑی جگہ ہاتھ مارتا ہے‘۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ بابر اعظم کی تصاویر جس خاتون کے ساتھ وائرل ہوئیں، وہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی فیشن اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ ابیہا مامون ہیں جو کہ پاکستانی نژاد ہیں۔ بابر اعظم کی تصاویر ابیہا مامون نے اپنے انسٹاگرام پر 26 نومبر 2021 کو شیئر کی تھیں۔ فیشن اسٹائلسٹ نے بابر اعظم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ قومی ٹیم کے کپتان کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی مزید تصاویر میں انہیں اور ان کی ٹیم کی دیگر ارکان کو بابر اعظم کو میک اپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابیہا امام قومی کرکٹر سے قبل بھی متعدد شوبز و فیشن کی پاکستانی و بھارتی شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور چند بولی وڈ اور پاکستانی فلموں کے علاوہ ریئلٹی شوز کے لیے بھی بطور اسٹائلسٹ کام کر چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button