کرکٹرشعیب ملک اوراہلیہ ثناجاوید پھرسے سوشلمیڈیاپر وائرل کیوں؟

معروف اداکارہ ثنا جاوید کی 31ویں سالگرہ پر ان کے شوہر شعیب ملک نے سرپرائز دیتے ہوئے ان کے لیے رومانوی تھیم میں کیک تیار کروایا جس کے ساتھ سرخ اور کالے رنگ کے غبارے بھی ہیں، دونوں کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔25 مارچ کو ثنا جاوید نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر اُن کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک نے اُنہیں رومانوی سرپرائز دے کر خوش کر دیا، ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک نے اہلیہ کو سرپرائز دینے کے لیے رومانوی تھیم کی سجاوٹ کی، سالگرہ کی تھیم کے لیے قومی کرکٹر نے سیاہ اور سُرخ رنگ کا انتخاب کیا، اُنہوں نے ان دو رنگوں کے غباروں سے سجاوٹ کی اور ساتھ ہی ثنا جاوید کو سُرخ گلاب کا گلدستہ بھی دیا۔ ثنا جاوید نے سالگرہ کی تھیم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک سیاہ لباس میں ملبوس تھے، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سالگرہ کے سرپرائز کے لیے اپنے شوہر شعیب ملک کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، دونوں کی اچانک شادی کی خبر نے مداحوں سمیت شوبز شخصیات کو بھی حیرانی سے دوچار کیا تھا، اسی حوالے سے اداکار احسن خان نے لوگوں کو ثناء اور شعیب کے بارے میں بالکل اندازہ نہیں تھا شاید اس لیے زیادہ جھٹکا لگا۔ حال ہی میں احسن خان نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں میزبان نادیہ خان نے اداکار سے ثناء اور شعیب کی شادی کے حوالے سے سوال کیا جس کا احسن خان نے محتاط انداز میں جواب دیا۔میزبان نے پوچھا ‘ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی ہوئی، یہ کیسے ہوئی؟’جواب میں احسن مسکرائے اور کہا یہ کیسا سوال ہے، مجھے کیوں پتا ہوگا جس پر نادیہ خان نے اصرار کرتے ہوئے کہا ثناء تمہارے ساتھ ڈرامے میں اتنا عرصہ رہی، تم لوگوں نے کام کیا تو اس نے ضرور کوئی بات کی ہوگی۔اداکار نے کہا ‘سچ پوچھیں تو مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ثناء کی شادی ہوگئی، مطلب اگر وہ اپنے سابقہ ازدواجی رشتے میں خوش نہیں تھی تو طلاق لینا اور پھر دوسری شادی کرنا، میرے خیال میں ہمارے لیے یہ عام بات اس لیے ہونی چاہیے کہ یہ ان کا ذاتی انتخاب ہے۔ مجھے لگتا ہے لوگوں نے اس خبر پر کچھ زیادہ ہی ردعمل دیا یا انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا اس لیے اس خبر سے انہیں جھٹکا لگا، تو کسی نے نکاح کرلیا اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button