بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی طبعیت سنبھل گئی

ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا کو طبعیت سنبھل گئی، آج ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خوش قسمتی سے ملائکہ کو کسی قسم کی بڑی انجری کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ملائکہ اروڑا کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا کے مطابق اُن کا سی ٹی سکین کیا گیا جس کی رپورٹ بالکل ٹھیک ہے۔
اداکارہ نے بہن کی صحت سے متعلق مزید بتایا کہ ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، وہ کچھ وقت کے لیے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی رہیں گی اور پھر اُنہیں آج ہی ڈسچارج کردیا جائے گا، خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ کھوپولی ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔
مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کا جلد آغاز کردیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button