پارٹی سکینڈل، برطانوی وزیراعظم کے 4 قریبی ساتھی مستعفی

برطانوی وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے بھی بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے،پارٹی گیٹ سکینڈل میں گھرے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے 4 قریبی ساتھی پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں بورس جانسن کے چیف آف سٹاف ڈین روزن فیلڈ، ہیڈ آف پالیسی منیرہ مرزا، پرنسپل پرائیوٹ سیکرٹری مارٹن رینلڈز اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیک ڈوئیل شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کورونا لاک ڈاون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ پر پارٹیاں منعقد کرتے رہے، معاملہ سامنے آنے پر انہیں شدید عوامی غم و غصے کا سامنا ہے۔

بالاکوٹ فضائی حملے پر بھارتی غلط بیانی بے نقاب

برطانوی وزیراعظم لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر پارلیمنٹ میں معذرت بھی کر چکے ہیں مگر معاملہ ٹلنے میں نہیں آ رہا۔ اپوزیشن کے علاوہ حکمران جماعت کے بعض اراکین بھی ان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کیئر سٹارمر یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں شرم نہیں، وہ استعفی نہیں دیں گے۔

Related Articles

Back to top button