51 سالہ عامر لیاقت کی 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی

شادیوں کے معاملے میں اپنے کپتان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی طرح تیسری شادی کر لی ہے۔ تاہم 1971 میں پیدا ہونے والے 51 سالہ عامر لیاقت حسین اس حوالے سے خوش قسمت رہے کہ انہوں نے تیسری شادی ایک 18 سالہ سالہ لڑکی سے کی ہے جو کہ ان سے 34 برس چھوٹی ہے۔

دوسری جانب 1952 میں پیدا ہونے والے 70 سالہ عمران خان نے 1974 میں پیدا ہونے والی 48 سالہ بشری بی بی سے تیسری شادی کی تھی جو ان سے 22 برس چھوٹی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ مہینے پہلے عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ بھی کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تیسری شادی کریں گے۔

تاہم عجیب بات یہ ہے کہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبی انور نے 9 فروری کی صبح اپنے شوہر سے طلاق حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے چند ہی گھنٹوں بعد عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ساتھ شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کردیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں عامر لیاقت اپنی خوبرو تیسری اہلیہ کے ساتھ بستر پر انکے پہلو میں لیٹے نظر آتے ہیں۔

اس سے پہلے عامر لیاقت مسلسل یہ دعوی کرتے چلے آ رہے تھے کہ ان کی دوسری اہلیہ طوبی کے ساتھ شادی برقرار ہے اور وہ ان کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ تاہم اب تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی نے یہ دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تیسری شادی کر لی ہے۔ عامر لیاقت کی پہلی شادی سیدہ بشری سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں جو اب جوان ہو چکے ہیں۔

سیدہ بشریٰ نے عامر لیاقت کی دوسری شادی کے بعد ان سے سال 2000 میں طلاق حاصل کر لی تھی۔ تاہم طوبی سے شادی کے کچھ مہینوں بعد ہی دونوں کے مابین اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد طوبی اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی اور خلع کا دعوی دائر کر دیا تھا۔ طوبی کا الزام تھا کہ عامر لیاقت ادھر ادھر منہ مارتے ہیں اور انہوں نے تیسری شادی بھی کر لی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی پر نشے کی لت میں مبتلا ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ تاہم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ وہ لڑکی نہیں جس نے ان کی تیسری بیوی ہونے کا دعوی کیا تھا۔ ان کی تیسری اہلیہ کا نام دانیہ شاہ ہے جن کا تعلق پنجاب سے یے جب کہ جس ماڈل نے عامر کی تیسری بیوی ہونے کا دعوی کیا تھا اس کا نام ہانیہ خان ہے۔

9 فروری کے روز طوبی کی جانب سے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیقی ٹویٹ کے فورا بعد رنگیلے رکن قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کی خبر بریک کرتے ہوئے اہلیہ کے ساتھ بنائی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر دیں۔ عامر نے لکھا کہ گذشتہ رات میں نے سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کر لی ہے۔

دانیہ اسوقت 18 سال کی ہے اور وہ عمر میں اپنے شوہر سے کم از کم 34 برس چھوٹی ہیں۔ معلوم ہوا یے کہ سیدہ دانیہ شاہ کی رہائش جنوبی پنجاب کے لودھراں شہر میں یے اور انکا تعلق سادات خاندان سے ہے۔ اس سے پہلے عامر لیاقت کی دونوں بیگمات سیدہ بشری اور سیدہ طوبہ بھی سید خاندان سے ہی تعلق رکھتی تھیں۔

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے طلاق حاصل کر لی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کی خبر دیتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جوڑے کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کریں۔ عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس وقت برے دور سے گزر رہا ہوں اسلئے مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

بتایا گیا ہے کہ طوبی 14 ماہ پہلے عامر لیاقت کو چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور خلع کا دعوی دائر کر دیا تھا جس کا اب فیصلہ ہو گیا ہے۔ تاہم اس دوران عامر لیاقت نے دانیہ شاہ سے پیار کی پینگیں بڑھا لی تھیں اور جیسے ہی ان کی دوسری اہلیہ کے ساتھ طلاق کا عمل مکمل ہوا، انہوں نے تیسری شادی ٹھوک دی۔

یاد رہے کہ طوبی انور اور عامر لیاقت حسین کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ برس کے آغاز میں آنا شروع ہوئیں جب انکی تیسری بیوی ہونے کا دعوی کرنے والی ایک ماڈل سامنے آگئی۔ جب عامر نے خاتون کے دعوے کی تردید کی تو وہ انکے پیچھے کراچی تک پہنچ گئی اور ایکسپریس ٹیلی ویژن کے دفتر کے باہر اچھا خاصا ہنگامہ کھرا کر دیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ہانیہ خان نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں اور انکے پاس اس دعوے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ ہانیہ خان نے عامر کے ساتھ اپنی چند فرینک ماحول کی تصاویر مارکیٹ کرنے کے علاوہ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس اور رکن قومی اسمبلی سے ہونے والی کھلی ڈلی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

لیکن عامر لیاقت نے ہانیہ خان سے شادی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کروا چکے ہیں لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔ لیکن اس کے باوجود طوبیٰ نے عامر لیاقت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

9 فروری کو طوبی نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لی۔ طوبیٰ انور نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے مشکل وقت کا بھرم رکھ کر ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔

طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ مشکل وقت ہے مگر انہیں یقین ہے کہ خدا ہر کسی کے لیے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتے ہیں۔ طوبیٰ کی جانب سے عامر لیاقت سے خلع کی تصدیق کی پوسٹس پر کئی شوبز شخصیات، صحافیوں اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے طوبی سے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی کا انکشاف تب سامنے آیا تھا جب عامر لیاقت حسین نے انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر کیا۔ خود سے بہت کم عمر اور بیٹی جیسی لڑکی سے شادی کرنے پر انہیں انکے گھر والوں اور عام لوگوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ عامر کی دوسری شادی کے بعد انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ اور جوان بچوں کی ماں سیدہ بشریٰ کو دسمبر 2020 میں طلاق دے دی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

Back to top button