سسک سسک کر شوہر کو اعتبار دلانے والی ادکارہ کون؟

اغوا کے بعد غیر مرد سے بچ کر گھر پہنچنے اور پھر سسک سسک کر شوہر کو اپنی پاکبازی کا یقین دلانے والی خاتون کا کردار نبھانے پر لوگوں نے اداکارہ زرنش خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر اتنی زیادہ تنقید کی کہ زرزنش کو وضاحت کے لئے جوابی ٹویٹ کرنا پڑ گئی۔

یہ سین ’ہم ٹی وی‘ پر شروع ہونے والے ڈرامے ’اعتبار‘ کا تھا جس پر لوگوں نے ڈرامے کی پوری ٹیم اور خصوصا زرنش خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ زیر بحث سین میں ایک شادی شدہ خاتون کو ایک بااثر مرد کی جانب سے اغوا کیے جانے اور عورت کی جانب سے کسی طرح فرار ہوکر گھر پہنچ کر شوہر کو اپنی پاکیزگی کا ’اعتبار‘ دلانے کے دوران ’سسک سسک‘ کر روتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون کا کردار زرنش خان نے جب کہ ان کے شوہر کا کردار سید جبران نے ادا کیا ہے۔ شوہر اسے شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس سے اس لیے نفرت کرنے لگتا یے کہ اسے کسی غیر مرد نے ہاتھ لگایا لیکن بیوی مسلسل اسے یقین دلانے کی کوشش کرتی ہے کہ ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ صائمہ کو کس بونگی پر میرا قرار دے دیا گیا؟

تاہم جب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زرزنش خان پر تنقید کا طوفان برپا ہو گیا تو مجبور ہوکر انہوں نے ایک وضاحتی پوسٹ جاری کی اور بتایا کہ وہ یہ سین نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن مجبوری میں ایسا کرنا پڑا۔ انہوں نے ڈرامے میں دکھائے گئے مناظر کی مذمت کی اور واضح کیا کہ حقیقی زندگی میں لڑکیاں انکے کردار کے برعکس بہت زیادہ بہادر ہوتی ہیں۔ زرنش نے مزید لکھا کہ یہ سچ ہے کہ مرد حضرات بھی عزت و احترام کے قابل ہیں، تاہم انہیں بھی اپنی خواتین کو احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

تاہم زرزنش کو ڈرامے کے سین پر وضاحتی نوٹ جاری کرنا مہنگا پڑ گیا اور لوگوں نے انہیں اور بھی ذیادہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جب ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی تھی تو انہوں نے پیسے لے کر سین کر لیا اور اب وہ اس کی مذمت کر رہی ہیں۔ لوگوں نے انہیں یاد دلایا کہ وہ جس اخلاقیات کا درس اب دے رہی ہیں، وہ انہیں منت ترکے والا سین کرنے سے پہلے دینا چاہیے تھا اور اب وہ سب کو بیوقوف بنا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button