اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات طے

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد سیاسی رابطے تیز ہو گئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے13 فروری کے روز14 سال بعد ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کرینگے۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی حکومتی اتحاد میں شامل دوسری اہم اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی ملاقات طے پا گئی ہے۔

گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) نے ق لیگ سے رابطہ کیا تھا اور شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا۔تاہم اب یہ ملاقات طے ہوگئی ہے اور شہباز شریف کل چوہدری برادران کے گھر جائيں گے۔شہباز شریف کی چوہدری برادران سے 14 سال بعد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوگی۔

مولانا نے ق لیگ سے عدم اعتماد پر تعاون مانگ لیا

شہباز شریف ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔ شہباز شریف اور چوہدری برادران کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف حکومت کےخلاف عدم اعتماد پرچوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کا لانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سیاسی ماحول میں گرم ہو گیا ہے، سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں تیزی لا رہے ہیں۔

دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے جس کے کے امور فائنل کر لیے ہیں۔ لیگی صدر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے کل ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button