پاکستان سُپر لیگ 6: ایک کھلاڑی کورونا کا شکار، 10 روز کےلیے قرنطینہ کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے آغاز سے قبل ہی ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے جب کہ ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کو سنیچر کے روز کراچی میں وبا کے ضوابط کی خلاف ورزی پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک فرنچائز کا کھلاڑی جو کہ آئسولیشن میں تھا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کھلاڑی آئندہ 10 روز تک قرنطینہ میں رہے گا اور اپنی میں شمولیت اختیار کرنے کےلیے اس کے دو کورونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور کھلاڑی اور آفیشل کو ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کےلیے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں جمعے کے روز پی ایس ایل کے بائیو سکیور ببل کے باہر ایک شخص سے رابطے میں آئے تھے۔ پی سی بی کے مطابق یہ کھلاڑی اور آفیشل اب تین روز تک قرنطینہ میں رہیں گے اور بائیو سکیور ببل میں جانے کےلیے ری اینٹری پروٹوکولز کے تحت اس دوران ان کے دو کووڈ منفی ٹیسٹ آنا ضروری ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ بات مایوس کُن ہے کہ دو افراد نے بے پروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیو سکیور ببل پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔ اس سے قبل بھی اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ پی ایس ایل سے وابستہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سلامتی ہماری سب سے اہم ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سنیچر سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے جو کہ کراچی اور لاہور میں 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ پی ایس میں چھ فرنچائزز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ میں کراچی کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ اس ایونٹ کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button