کمر کی انجری، شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے دستبردار

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے،

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے لوئر بیک انجری کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اب درد گھٹنوں سے ہوتا ہوا ان کے پائوں تک جا پہنچا ہے اور برداشت سے باہر ہوچکا ہے۔

پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو فتح کیلئے 194 رنز کا ہدف

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے فینز کے لیے پی ایس ایل 7 کے میچز کھیلنا چاہتے تھے تاہم اب یہ ممکن نہیں رہا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اب ری ہیبلی ٹیشن دوبار شروع کریں گے کیوں کہ آگے کشمیر پریمیئر لیگ اور ٹی 10 لیگ آرہی ہے ۔

انہوں نے آخری پی ایس ایل کھیلنے کا موقع فراہم کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ بھی ادا کیا اور مداحوں سے اپنی مکمل صحت یابی کی دعا کرنے کی درخواست بھی کی ۔

Related Articles

Back to top button