دانیہ بچپن میں روتی تو والد میرا شو دکھا کر چپ کرواتے

خود سے 34 برس چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اب یہ دعویٰ کیا ہے کہ جب انکی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بچپن میں رویا کرتی تھیں تو ان کے والد انہیں میرا ٹی وی پروگرام عالم آن لائن دکھا کر چپ کروایا کرتے تھے۔ یاد رہے کہ عالم آن لائن‘ جیو ٹی وی کا مقبول پروگرام تھا، جس کی میزبانی عامر لیاقت کیا کرتے تھے، یہ پروگرام ایک دہائی قبل نشر ہونا بند ہوگیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک 10 سالہ لڑکی کی سال 2012 ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ عامر لیاقت کو انکل کہہ کر مخاطب کر رہی ہے اور ویڈیو پیغام میں ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکی ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ ہے جو 2012 میں ہی ان کی فین بن گئی تھی۔

شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ان کی نئی دلہن سیدہ دانیہ شاہ جب بچپن میں روتی تھیں تو والدین انہیں جیو ٹی وی پر ’عالم آن لائن‘ پروگرام دکھا کر چپ کرایا کرتے تھے۔ ٹی وی شو میں جب عامر لیاقت کی اہلیہ سے سوالات کیے گئے تو ان میں سے زیادہ تر کے جوابات بھی عامر لیاقت نے ہی دیے اور کہا کہ ان کی اہلیہ گاؤں کی ہیں، سید ہیں، اس لیے کم بولتی ہیں۔

عامر لیاقت نے کہا کہ تیسری شادی کرنے پر انہیں مبارک دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے مگر ساتھ ہی کچھ لوگ ان سے جل بھی رہے ہیں۔ عامر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سیدہ دانیہ شاہ سے ان کی پہلی ملاقات 28 دن قبل ہی لودھراں میں ہوئی تھی۔

رکن قومی اسمبلی کے مطابق انہوں نے لودھراں میں ایک معروف پیر سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں ایک سیدہ سے شادی کرانے کا کہا اور شرط رکھی کہ وہ شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھیں گے۔ اسکالر و ٹی ومیزبان نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اہلیہ کو شادی کے موقع پر ہی دیکھا اور لودھراں میں نکاح کرنے کے بعد وہ گاڑی میں اہلیہ کو کراچی لائے، جہاں شادی کا استقبالیہ منعقد کیا گیا.

شریفوں کی کرپشن، سٹیل، چینی اور لندن اپارٹمنٹ

جلد ہی ولیمہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سسرالی سعادتین ہیں، اگرچہ وہ زیادہ دولت مند نہیں مگر سید ہونے کی وجہ سے وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔ عامر نے بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کو منہ دکھائی میں گاڑی کا تحفہ دیا ہے اور جلد ہی وہ اہلیہ کے ہمراہ حج کرنے جائیں گے۔

مارننگ شو کے دوران عامر لیاقت کی اہلیہ نے بتایا کہ شادی سے قبل انہوں انٹر کا امتحان دیا تھا اور اب وہ ممکنہ طور پر گریجویشن کریں گی۔ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ شادی کے بعد کوئی ملازمت نہیں کریں گی، کیونکہ ان کے خاندان میں خواتین کو تعلیم کی اجازت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے تصدیق کی کہ وہ بچپن سے ہی عامر لیاقت کی فین تھیں اور جب شادی کے موقع پر وہ ان کے سامنے آئے تو انہیں یقین ہی نہیں ہوا کہ ان کے پسندیدہ شخص ان کے سامنے ہیں۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ ان سمیت ان کی بہنیں اور والدین بھی عامر لیاقت سے ان کی شادی پر بہت خوش ہیں، باقی انہیں دنیا کی پرواہ نہیں۔

دانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید پر کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ کسی کی بات نہیں سنیں گی، انہیں جیسے شوہر کہیں گے، وہ ویسا ہی کریں گی۔ دانیہ نے کہا کہ انہوں نے ابھی سے ہی عامر لیاقت کو چوتھی شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے اور وہ کون ہوتی ہیں شوہر کو شادی سے روکنے والی؟

ان کے مطابق اگر بیوی اپنے شوہر کو پیار نہیں دے گی تو وہ ضرور دوسری شادی کرے گا۔ خیال رہے کہ دونوں کی عمر میں 34 سال کا فرق ہے، دانیہ کی عمر 18 برس جبکہ عامر لیاقت کی عمر 51 برس ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ان کی بیٹی سے محض ایک سال بڑی ہیں۔

Related Articles

Back to top button