روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 72 پیسے کا اضافہ

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 72 پیسے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ تبدیلی کے بعد ڈالر کی قدر بڑھ کر 177.11 روپے ہو گئی ہے، انٹربینک مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں میں سے سعودی ریال کی قدر 47.20، اماراتی درہم 48.21، برطانوی پاؤنڈ 237.64، عمانی ریال 460.01، بحرینی دینار 469.77 اور کویتی دینار کا شرح تبادلہ 584.81 روپے رہا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ

جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.5 اور قیمت فروخت 179، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.85 اور قیمت فروخت 47.5، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.3 اور قیمت فروخت 49 روپے رہی۔

Related Articles

Back to top button