ڈرون کیمرے سے زخمی آصفہ بھٹو کی ہسپتال سے تصاویر جاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے اسپتال سے اپنی کچھ تصاویر جاری کی ہیں، آصفہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہیں بروقت طبی امداد دینے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، ڈاکٹر محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں، آصفہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مجھے فوری مختار شیخ اسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔

انہوں نے ساتھ ہی اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا، بہن کی صحت کے حوالے سے بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آصفہ اب ٹھیک ہیں اور زخم پر ٹانکے لگوانے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوامی مارچ کے دوران قیادت کے ٹرک پر کیمرا ڈرون سیدھا آصفہ سے ٹکرایا جس سے انہیں گہرے زخم آئے، بلاول کا کہنا تھا کہ آصفہ اسپتال سے آگئی ہیں لیکن زخم بھرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا،اب وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے اس وقت ٹکرایا تھا جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ کنٹینر پر کھڑی تھیں۔

پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا جہاں ان کے زخم پر 5 ٹانکے آئے۔

asifa injury news in urdu. Asifa Bhutto injured hit by drone camera video

Related Articles

Back to top button