زرداری کو دھمکی، وزیراعظم کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر

سابق صدر آصف علی زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد وزیرعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
آئینی درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے دائرکی۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے میڈیا سے سے گفتگو میں کہا کہ بطور پاکستانی شہری وزیراعظم کے خلاف آئینی درخواست جمع کروادی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے عہدے، آئین اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے، آرٹیکل 9 میں قانون کے مدنظر ہرشہری کا تحفظ لازمی ہے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صاف الفاظ میں آصف علی زرداری کو مارنے کی دھمکی دی، وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button