بھارتی فلم دیکھنے پر منیب بٹ اور ایمن خان تنقید کا شکار

معروف پاکستانی شوبز جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان ایک بھارتی فلم دیکھنے کے لیے

پورا سینما بُک کروانے پر شائقین کی تنقید کا شکار ہو گے

، لیکن منیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے اظہار محبت کے لیے سینما بک کروایا تھا۔ منیب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایمن خان سے کہتے سنائی دیتے ہیں کہ انہوں نے ان کی خاطر پورا سینما بُک کروایا ہے اور اگر بھارتی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ مزے کی نہیں نکلی تو وہ ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ نامی فلم دیکھیں گے۔

اس ویڈیو میں منیب بٹ خود نہیں دکھائی دیتے، تاہم ان کی اہلیہ ایمن خان کو ضرور دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا سینما ہال خالی ہے،تاہم منیب بٹ کی جانب سے ایمن خان کے لیے پورا سینما بُک کرائے جانے کی بات کرنے کے بعد لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اعتراض کیا کہ انہوں نے بھارتی فلم دیکھنے کے لیے پورا سینما کیوں بک کروایا؟

یاد رہے کہ گنگوبائی کاٹھیا واڑی نامی فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور بھارت کی ایک معروف طوائف کا رول نبھایا ہے جس کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو سے بھی تعلقات تھے۔ یہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی متنازع ہو گئی تھی اور گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لے پالک بیٹے نے انڈین سپریم کورٹ سے رجوع کر کے اس کی ریلیز رکوا دی تھی۔ تاہم بعد میں فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی جس نے ریلیز ہوتے ہی بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔

منیب بٹ کی اہلیہ کے لیے پورا سینما بک کروانے بارے پوسٹ پر انکے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا۔ زیادہ تر صارفین نے اسے بھارت پاکستان جنگ کی شکل دے دی اور منیب کی مذمت شروع کر دی۔ انکا کہنا تھا کہ منیب نے اپنی اہلیہ کو فلم دکھانے کے لیے جو پورا سینما بُک کروایا، وہ ایک پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی فلم دیکھنے کے لیے کروایا۔ ایک مداح نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ کاش منیب بٹ اہلیہ کو پاکستانی فلم دکھانے کے لیے پورا سینما بُک کرواتے؟

صبا قمر نے سیف علی خان کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو اپنے ہی ملک کی فلمیں پسند نہیں۔ لیکن کچھ لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ منیب نے اسلیے بھارتی فلم دیکھنے کے لیے سینما بُک کرایا، کیوں کہ انڈین فلمیں پاکستان میں نہیں دیکھی جا سکتیں، ان پر پابندی عائد ہے۔

بعض لوگوں نے شوبز جوڑے پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے پاکستان میں سینما بُک کروایا مگر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنے ملک میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سینما بُک کروایا تھا۔ خیال رہے کہ ان دنوں منیب اور ایمن دبئی میں موجود ہیں اور وہاں سے اپنی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں۔

Muneeb Butt and Ayman criticized for watching Indian film

Related Articles

Back to top button