کونسی 4 بڑی بھارتی فلمیں جلد ریلیز ہونے والی ہیں؟

کرونا کے باعث طویل تعطل کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک بار پھر عوام کیلئے بھرپور تفریح کا راستہ کھول دیا ہے، نئی فلموں کی ریلیز کے بعد بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد سینمائوں کا رخ کر رہی ہے، اس دوران پانچ بالی ووڈ فلمیں ایسی بھی ہیں جن کی ریلیز کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔

ان فلموں میں پہلے نمبر پر فلم ’’اٹیک‘‘ ہے، دھماکے دار اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کی کہانی انڈیا کے پہلے سپر سولجر کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار جان ابراہیم نبھا رہے ہیں، ان کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔ شاہد کپور کی سپورٹس فلم ’’جرسی‘‘ 14 اپریل کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں شاہد کپور کرکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے جو صرف اپنے بیٹے کی خاطر کھیل کے میدان میں واپس آتے ہیں۔

بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن اور امیتابھ بچن کی سسپنس سے بھرپور فلم رن وے 34 بھی 29 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی، ’رن وے 34‘ کہانی ایک پائلٹ کی وجہ سے ہونے والے حادثے کے گرد گھومتی ہے جو اصولوں کی پابندی نہیں کرتا، اس فلم میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ایک تحقیقاتی افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اس افسوسناک حادثے کے اصل محرکات کی تلاش میں ہے۔

اس فلم کی خاص بات اس کی مختلف کہانی ہے جو کہ جہاز کی لینڈنگ، پائلٹ کے کردار کے گرد گھومتی ہے، اجے دیوگن فضائی حادثے کو روکتے ہیں یا ان کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آتا ہے یہ تو فلم دیکھ کر پتہ چل پائے گا۔

فلم کی کہانی کیپٹن وکرانت کھنہ کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اجے دیوگن نے ادا کیا ہے، جن کی پرواز ٹیک آف کے بعد ایک پراسرار راستہ اپناتی ہے۔

جب اجے دیوگن سے امیتابھ بچن کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے تجربے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں امیتابھ جی کو تب سے جانتا ہوں جب میں بچپن میں سیٹ پر جایا کرتا تھا، وہ ہمیشہ مجھ سے محبت کرتے رہے ہیں، ہم نے کئی فلموں میں کام کیا ہے اگرچہ یہ روایتی بات لگ سکتی ہے لیکن میں نے کبھی کسی کو ان جیسا باصلاحیت، پیشہ ور اداکار نہیں دیکھا جو اپنی عمر میں اتنی ہی لگن اور توانائی کے ساتھ کام کر رہا ہو، مجھے ہمیشہ سیکھنے کو ملتا ہے اور اس سے بہتر کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے، وہ ایک لیجنڈ ہیں۔

بھارتی فلم دیکھنے پر منیب بٹ اور ایمن خان تنقید کا شکار

امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کی فلم کے علاوہ اس برس بھارت میں سال 2007 کی کامیاب ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں‘ کا سیکوئل ’بھول بھلیاں 2‘ کے نام سے 20 مئی کو ریلیز کیا جائے گا، فلم میں مرکزی کردار اداکار کارتک آریان ادا کر رہے ہیں۔ گذشتہ کئی سالوں سے بالی ووڈ میں تاریخی موضوعات پر فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب اس حوالے سے نئی آنے والی فلم ’پرتھوی راج‘ ہے جس میں اداکار ماضی کے ایک جنگجو بادشاہ کا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم تین جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Which 4 big Indian movies are going to be released soon? ] video

Related Articles

Back to top button