حکومتی جرگے کی معذرت پر اے این پی نے اسلام آباد مارچ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وفاقی وزرا پر مشتمل ایک جرگے کی باچا خان مرکز آمد اور وزیر داخلہ کے بیان پر معذرت کے بعد بدھ (11 نومبر) کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ اے این پی کے کارکنان عسکریت پسندی کے حوالے سے ان کے مؤقف کے رد عمل میں قتل کیے گئے۔ وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور صوبائی وزرا مذکورہ بیان پر معافی مانگنے پاچا خان مرکز گئے۔ اے این پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین، صوبائی صدر ایم ولی خان اور دیگر رہنما اس موقع پر موجود تھے۔ اے این پی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بیان پر معافی مانگ لی ہے جس سے اے این پی رہنماؤں اور کارکنان کے احساسات مجروح ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی رہنماؤں نے ہماری معافی قبول کرلی ہے اور اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیے ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ’ہم اے این پی کی جانب سے اس خیر سگالی کے اقدام کا احترام کرتے ہیں‘۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ عسکریت پسندی اور اے این پی سے متعلق ان کے بیان کو میڈیا نے سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اے این پی قیادت نے ہمارا جرگہ قبول کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button