رنبیر کپور نے دیپیکا اور کترینہ کو کیسے دھوکا دیا؟

بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئینز کے ساتھ کامیاب معاشقے لڑانے والے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اداکارہ دیپکا پڈوکون کو دھوکا دیا تھا۔

رنبیر کپور کو انکے معاشقوں کی وجہ سے ’بالی وڈ کا بریڈ پِٹ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ رنبیر کا نام ماضی میں کئی سپر سٹار اداکاراؤں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے جن میں کترینہ کیف، دپیکا پاڈوکون، سونم کپور اور مائرہ خان شامل ہیں لیکن اب لگتا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کا دل چرا ہی لیا اور دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور کے ماضی کے معاشقوں سے جڑا ایک تنازع ان کا دپیکا پڈوکون سے پیار میں دھوکہ کرنا ہے۔ اس جوڑی کے معاشقے کا آغاز ’بچنا اے حسینو!‘ کے سیٹ پر ہوا جس میں کئی طرح کے اتار چڑھاؤ آئے، خاص طور پر جب رنبیر کپور کی کترینہ کیف سے قربتیں بڑھنے لگیں۔ اب رنبیر کپور نے ڈسٹ‘ میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے دپیکا پاڈوکون سے دھوکہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہاں میں نے اپنی ناسمجھی، ناتجربہ کاری، اور بہکاوے میں آنے کی وجہ سے چیٹنگ کی۔‘ ’آپ کو اس وقت پتا چلتا ہے جب آپ سمجھدار ہو جاتے ہیں۔ تب آپ اس بات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ کسی تعلق میں رہنے اور کمیٹڈ ہونے کا مطلب کیا ہے۔‘

یاد رہے کہ دپیکا پاڈوکون نے 2010 میں رنبیر کپور پر’چیٹنگ‘ کے الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے ’ورو‘ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ماضی میں میرا دل پہلی بار تب ٹوٹا جب رنبیر نے مجھ سے دھوکہ کیا، میں سمجھی کہ اس تعلق میں یا مجھ میں کوئی مسئلہ ہے لیکن جب کوئی اسے اپنی عادت بنا لے تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ مسئلہ اسی میں ہے۔‘ دپیکا نے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا جب انہوں نے رنبیر کپور کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو یہ انکے لیے آگے بڑھنے کا لمحہ تھا۔ واضح رہے کہ اس کے بعد دپیکا نے رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کر لی تھی۔

دیپیکا سے پہلے رنبیر کپور نے کترینہ کیف کے ساتھ عشق لڑایا تھا جس وجہ سے ان کی سلمان خان سے دوستی ختم ہوگئی تھی، لیکن بعد ازاں انہوں نے کترینہ کیف کو بھی چھوڑ دیا تھا۔ کترینہ سے بریک اپ کے بعد رنبیر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارا رشتہ بہت سی وجوہات کی وجہ سے ٹوٹا، جس میں ایک اہم وجہ ادھر ادھر سے آنے والی بے بنیاد افواہیں تھیں۔

رنبیر نے بتایا کہ جب کوئی رشتہ ٹوٹ جاتا ہے تو درد بھی ہوتا ہے۔ کترینہ میری زندگی میں بہت متاثر کن خاتون تھیں، میرے والدین کے بعد اگر کوئی میری زندگی میں اثر رکھتا ہے ، تو وہ کترینہ کیف ہی تھیں، لیکن ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا، جس کا مجھے انتہائی افسوس ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس اپریل میں شادی کرلیں گے

رنبیر کپور اور کترینہ کیف فلم ‘عجب پریم کی غضب کہانی” کے سیٹ پر ایک دوسرے سے ملے تھے۔ اسی فلم کے دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے۔ دونوں کئی برس تک لیو ان ریلشن شپ میں رہ رہے تھے، لیکن اچانک 2016 میں دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔

یاد رہے کے اب گزشتہ کئی برسوں سے رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں اور انڈین میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ رنبیر کپور رواں ماہ عالیہ بھٹ سے شادی کر رہے ہیں۔

How did Ranbir Kapoor cheat on Deepika and Katrina? | video

Related Articles

Back to top button