فرح خان کی ایک ارب کی جائیدادوں کی تفصیل سامنے آ گئی

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن کہلانے والی فرح خان کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوا اور بڑھتے بڑھتے ان کی مالیت ایک ارب روپوں تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ سال 2017 میں فرح خان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

فرحت شہزادی جو کہ فرح گجر اور فرح خان کے نام سے بھی معروف ہیں، ایک زمانے میں ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہی ہے۔ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تقریب بھی فرح خان کے گھر والے لاہور میں منعقد ہوئی تھی۔ فرح ماضی میں ڈیفنس لاہور کے سوشل سرکلز میں بطور ایک سوشل بٹر فلائی کافی معروف تھیں۔ اپوزیشن رہنمائوں اور عمران کے قریبی ساتھیوں علیم خان اور چودھری سرور نے فرح پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ہر تقرری و تبادلے پر فرح خان لاکھوں روپے وصول کرتی تھی جو کے خاتون اول کی فرنٹ پرسن تھی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عثمان بزدار دراصل فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کے ذاتی دوست تھے اور اسی وجہ سے انہیں پنجاب کا وزیر اعلی بنایا گیا اور اسی لیے عمران کے بزدار کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے فرح کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

عمران خان کی وزارت عظمیٰ اور عثمان بزدار کی وزارت اعلی کے دوران فرح خان نے مختلف شہروں میں متعدد جائدادیں خریدیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ برطانیہ میں ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی بنانے کے علاوہ فرح خان نے اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں عمران خان کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔

معروف صحافی فخر درانی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فرح خان نے لاہور اور اسلام آباد میں کچھ لگژری جائدادیں بھی خریدیں جن میں اسلام آباد کے پوش علاقے میں ولا بھی شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق فرح خان نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف۔7/2 میں 933 اسکوائر گز کا مکان ظاہر کیا ہے جو کہ انہوں نے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔ اپنے سالانہ ٹیکس سال 2018 میں فرح نے کوئی اضافہ ظاہر نہیں کیا تھا۔ لیکن بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے ایک سال کے اندر فرح خان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پاکستان میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 69 کروڑ،91 لاکھ، اور بیرون ملک ایک کروڑ، 57 لاکھ روپے مالیت کے بتائے گئے ہیں۔ پاکستان سے باہر فرح کا یو اے ای میں ایک فلیٹ بھی ہے۔ اس طرح پاکستان اور پاکستان سے باہر فرح خان کے مجموعی اثاثے 71کروڑ، 48لاکھ روپے مالیت کے تھے۔ جب کہ ٹیکس سال 2020 میں فرح کے مجموعی اثاثے 74 کروڑ، 3لاکھ، تک پہنچ گئے۔ دستاویزات سے مزید ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکس سال 2021 میں فرح کے مجموعی اثاثے 97 کروڑ،18لاکھ روپے ہوگئے۔

فرح خان کی پاکستان اور پاکستان سے باہر جائدادوں اور سرمایہ کاری کی تفصیل کے مطابق ٹیکس سال 2017 میں انکے مجموعی اثاثوں کی مالیت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی، جس میں ایک غیر کاروباری جائداد کی مالیت 14 کروڑ 54 لاکھ 53 روپے تھی، ایک اور جائیداد 2کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کی تھی، اسکے علاوہ دوبئی میں فلیٹ کی قیمت ایک کروڑ 4لاکھ روپے جبکہ لاہور کا مکان 6 کروڑ روپے مالیت کا ہے۔ اسکے علاوہ لاہور کا ایک پلاٹ 4 کروڑ روپے مالیت کا ہے۔ فرح نے اپنے انتخابی گوشواروں میں اپنے کاروباری اثاثوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انکے پاس 12 کروڑ روپے غوثیہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مد میں موجود ہیں جب کہ شوہر سے ملنے والے تحفے کی مالیت 2کروڑ، 98 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے اپنی غیرملکی ترسیلات کی مد میں 41 لاکھ، 90 روپے اور بطور تحفہ ان ترسیلات میں 6 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں۔

یاد رہے کہ فرح خان نے ٹیکس سال 2018 میں کوئی ریٹرنز فائل نہیں کیے۔ ٹیکس سال 2019 میں فرح خان کے غیر کاروباری اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 70 لاکھ، لاہور کی ایک جائیداد کی 2 کروڑ، 40 لاکھ روپے، لاہور میں ہی ایک اور جائداد کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ روپے، بحریہ ٹائون لاہور میں دکان کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے، کاروباری اثاثوں کی مالیت 11کروڑ 66 لاکھ روپے، شوہر کی طرف سے کاروباری تحفے کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ روپے، براق انٹرپرائزز کے کاروباری اثاثے کی مالیت 3 کروڑ روپے، غوثیہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مالیت 4 کروڑ 93 لاکھ روپے، سرمایہ کاری کی مالیت 39 کروڑ 22 لاکھ روپے اور زرعی اثاثے کی مالیت 32 کروڑ 87 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔

ٹیکس سال 2020 میں فرح خان کے اثاثوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔

بشریٰ بی بی بارے فواد چوہدری کے اصل خیالات کیا ہیں؟

غیرکاروباری اثاثے کی مالیت 55 کروڑ 10 لاکھ 94 روپے، لاہور کے مکان کی مالیت 6 کروڑ 74 لاکھ روپے، ایک اور مکان کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ) روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک اور مکان کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ روپے، بحریہ ٹائون لاہور میں دکان کی مالیت ایک کروڑ 20لاکھ روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک اور مکان کی مالیت 2کروڑ 65 لاکھ روپے)، ایک اور مکان کی مالیت 9 کروڑ 45لاکھ روپے جب کہ ایک پلاٹ کی مالیت 19 کروڑ 79 لاکھ روپے، بحریہ ٹائون اسلام آباد کی ایک جائیداد کی مالیت 2کروڑ 50 لاکھ روپے، دوسری جائیداد کی مالیت 6کروڑ روپے، کاروباری آمدنی 7 کروڑ 98 لاکھ روپے، براق انٹرپرازئزز کی مالیت جبکہ 3کروڑ روپے ہے۔
ٹیکس سال 2021 میں فرح خان کے اثاثوں کی تفصیلات اس طرح سے ہیں۔

ایک جائیداد کی مالیت 74کروڑ 60 لاکھ روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک مکان کی مالیت 6کروڑ 74 لاکھ 75ہزار روپے، دوسرے کی مالیت 2کروڑ 40 لاکھ روپے، تیسرے کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ روپے، بحریہ ٹائون لاہور میں ایک دکان کی مالیت ایک کروڑ 20لاکھ روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے مکان کی مالیت 2کروڑ 65 لاکھ روپے، دوسرے مکان کی قیمت 9 کروڑ 45 لاکھ روپے، پلاٹ کی مالیت 19کروڑ 79 لاکھ روپے، بحریہ ٹائون کی ایک جائداد کی مالیت 6کروڑ روپے، اسلام آباد کے ایک مکان کی مالیت 19 کروڑ 50لاکھ روپے، بحریہ ٹائون اسلام آباد کے ایک مکان کی مالیت 2کروڑ 50 لاکھ روپے، کاروباری منافع کی مالیت 6 کروڑ 24 لاکھ روپے، جبکہ براق انٹرپرائزز کے کاروباری اثاثے کی مالیت 3کروڑ روپے تھی۔

Details of Farah Khan’s assets worth Rs 1 billion| video

Related Articles

Back to top button